بالی ووڈ کی ’کانٹا لگا گرل‘ کہلانے والی شفالی زریوالا کی نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ’کانٹا لگا گرل‘ کہلانے والی شفالی زریوالا کی نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق معروف گیت ’کاٹنا لگا©‘ کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی شفالی زریوالا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے ویڈیوز اور تصاویر باقاعدگی سے پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ دنوں پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں وہ کسی ساحلی سیاحتی مقام پر ہوتی ہیں۔ان کی مختصر لباس میں بنائی گئی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شفالی فٹنس سے اپنے لگاﺅ کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرنے کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
اس ویڈیو پر کمنٹس میں بھی لوگ ان کی فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”آپ لوگوں کے لیے ایک مثال ہو۔ آپ فٹنس کے لیے جو محنت کرتی ہیں وہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر میں نظر بھی آتی ہے۔“ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”آپ کو اپنی محنت کا ثمر مل رہا ہے۔“
واضح رہے کہ شفالی زریوالہ متعدد رئیلٹی شوز اور کناڈا فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ وہ متعدد ہندی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں۔کانٹا لگا کے بعد انہوں نے اکشے کمار اور سلمان خان کی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ میں بجلی کا کردار نبھایا تھا جو کافی مقبول ہوا۔وہ ڈانس شو’ نچ بلیے‘ کے سیزن 5اور 7میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔