ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی طرف سے اپنی تمام کاروں پر رعایتی پیشکش کا اعلان

ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی طرف سے اپنی تمام کاروں پر رعایتی پیشکش کا اعلان
ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی طرف سے اپنی تمام کاروں پر رعایتی پیشکش کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماسٹر شینگن موٹرز لمیٹڈ کی طرف سے اپنی تمام کاروں پر رعایتی پیشکش کا اعلان کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اپنی نیو ایئر آفر کے تحت کمپنی اپنی ’ایم 9شرپا‘ پک اپ اور ’کاروان سٹینڈرڈ گریڈ‘ پر اڑھائی لاکھ روپے کی بچت دے رہی ہے۔

اسی طرح کاروان پلس پر 1لاکھ 75ہزار روپے، ایلسوین کے تمام ماڈلز پر 2لاکھ روپے اور اوشن ایکس 7کے تمام ماڈلز پر 1لاکھ 60ہزار روپے کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوشن ایکس 7 کے ساتھ ایک سال کی انشورنس اور 30ہزار کا واﺅچر بھی اس رعایت کا حصہ ہے۔اس طرح اس گاڑی کے تمام ماڈلز پر کمپنی کی طرف سے عملاً 3لاکھ 78ہزار روپے کی رعایت دی جا رہی ہے۔کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ آفر محدود سٹاک پر اور محدود وقت کے لیے ہے۔ جو لوگ اس آفر سے فائدہ اٹھائیں گے انہیں پرائس لاک کی آفر بھی دی جائے گی۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -