شاہ رخ کی پٹھان، 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم

شاہ رخ کی پٹھان، 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم
شاہ رخ کی پٹھان، 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بدھ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس فلم نے ریلیز سے پہلے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں.

ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق پٹھان کو 100 سے زیادہ ملکوں میں ریلیز کیا جائے گا، یہ پہلی انڈین فلم ہے جو اتنے ملکوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. بھارت میں یہ فلم پانچ ہزار سکرینوں پر دکھائی جائے گی جب کہ اوور سیز اسے 2500 سکرینوں پر لگایا جائے گا. یہ فلم ٹکٹوں کی ایڈوانس فروخت کی مد میں 300 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے. 

مزید :

تفریح -