بین اسٹوکس مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر،ٹیم میں صرف ایک پاکستانی شامل

بین اسٹوکس مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر،ٹیم میں صرف ایک پاکستانی ...
بین اسٹوکس مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر،ٹیم میں صرف ایک پاکستانی شامل

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیاہے جس کا کپتان انگلینڈ کے شہر آفاق آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو مقرر کیا گیا ہے،بین سٹوکس کے علاوہ انگلش ٹیم کے بلے باز جونی بئیرسٹو اور باﺅلر چیمز انڈرسن بھی ٹیم میںشامل ہیں،پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم ٹیم میں شامل واحد کھلاڑی ہیں۔ٹیم میں چار آسٹریلیوی کھلاڑیوں عثمان خواجہ، پیٹ کمنز، مارنوس لبوشین اور نیتھن لیون کو شامل کیا گیا۔اس کے علاوہ بھارت کے ریشبھ پنت ،جنوبی افریقہ کے کگیسوربادا اور ویسٹ انڈیز کے برتھ ویٹ میں آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -