روس یوکرین جنگ کے 11 ماہ مکمل، کتنے عام شہری ہلاک ہوچکے؟ اقوام متحدہ کا دل دہلا دینے والا انکشاف

سورس: Screen Grab
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین پر روس کے فوجی حملے کو آج 11 ماہ مکمل ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر 3 جنوری 2023 تک 18 ہزار سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئیں.
ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق روس یوکرین جنگ میں 18 ہزار 358 شہری ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کے مطابق رپورٹ کیے گئے فگرز کی تصدیق کی صورت ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ بھی ہوسکتا ہے.
رپورٹ کے مطابق وسیع رینج والے دھماکہ خیز ہتھیاروں کی تعیناتی، جیسے بھاری توپ خانے کی بمباری، متعدد لانچ راکٹ سسٹم، میزائل اور فضائی حملے، زیادہ تر شہری ہلاکتوں کے لیے ذمہ دار تھے.