نارووال سے تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار الیکشن سے دستبردار

Jan 24, 2024 | 10:09 AM

نارووال(آئی این پی)عام انتخابات 2024 کے لیے نارووال کے صوبائی حلقوں پر تحریک انصاف کے 4 آزاد امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔تمام امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 8 فروری کے الیکشن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ میرٹ پر آنے کے باوجود پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری نہ ہونے پر کیا ہے۔دستبردار ہونے والوں میں پی پی 56 سے عارف خان ، پی پی 57 سے سجاد مہیس، پی پی 58 سے افضال مہیس اور قاسم خان جلالی شامل ہیں۔

مزیدخبریں