دانیال عزیز نے احسن اقبال پر ایک اور الزام لگادیا

Jan 24, 2024 | 05:18 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما ن لیگ  دانیال عزیز نے این اے 76 نارووال میں قبل از انتخابات مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

دانیال عزیز نےمقامی  انتظامیہ کے خلاف درخواست جمع کرائی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ ن لیگ کے امیدوار احسن اقبال کے ایما پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، ہمیں انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں،میرے سپورٹرز کے کاروبار اور انتخابی مہم میں شامل گاڑیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن انتظامیہ کی کارروائیوں کا نوٹس لیکر کارروائی کرے ۔

مزیدخبریں