الیکشن ہونے جا رہے ہیں، بہت موسمی مینڈک نکلیں گے، شرجیل میمن
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ الیکشن ہونے جا رہے ہیں، بہت موسمی مینڈک نکلیں گے، عوام کا مشکور ہوں، میں جیل میں تھا لیکن عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے منتخب کیا۔
پی ایس 61میں عوامی جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا احسان ہے، شرمندہ نہیں، عوام کی دل کھول کر خدمت کی، کورونا اور سیلاب کے آفتوں کے دوران بھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، اللہ نے ہمیں ہمت دی اور ہم نے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے، 8 فروری کو عوام پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ سے جتوائیں گے۔