اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس وقت آئی ایم ایف کی بالادستی ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر اداروں کی نجکاری کی بات ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی نے نجکاری کی ہمیشہ مخالفت کی، ڈٹ کر مخالفت کرے گی۔
"جنگ " کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ قومی مفادات کے حامل اثاثوں کی نجکاری کی بات ہو تو پہلی نظر قومی ایئرلائن پر پڑتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کون قومی ایئرلائن اور روزویلٹ کو غصب کرنا چاہتے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کون سے خسارے میں ہے؟ اس کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ پی پی پی کا نظریاتی سفر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رہے گا۔