ممبئی (آئی ا ین پی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے اداکار ورون کلکرنی بیمار ہوگئے۔
ہسپتال میں زیر علاج فنکار کو بلوں کی ادائیگی کیلئے مالی امداد کی ضرورت پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون کلکرنی گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں، وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں ہفتے میں کم از کم 2 بار ڈائیلاسز کے پیچیدہ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔اداکار کے دوست روشن شیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ورون کلکرنی کی تازہ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں مالی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں مزید بتایا کہ ورون کلکرنی نے ہسپتال کے بل ادا کرنے ہیں، ضرورت کی اس گھڑی میں مدد کی جائے۔