حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب

Jan 24, 2025 | 01:08 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کافی تھے، ہم دوبارہ غور کیلئے تیار ہیں، حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بہت تھے، ہم دوبارہ غور کرلیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 7 دن میں بھی کمیشن کے قیام کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، حکومت غور کرے اور کمیشن کا اعلان کرے۔

مزیدخبریں