مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان

Jan 24, 2025 | 05:38 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد تک مزید کمی ہوگئی۔اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد پر آگئی ہے۔ 

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 12 اشیاء سستی اور 5 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 33.99 فیصد سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10.23 فیصد سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 9.79 فیصد، آلو7.37 فیصد، دال چنا1.61 فیصد اور مرغی ایک فیصد سستی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں چینی ایک ہفتے میں 2.93 فیصد مہنگائی ہوئی، اس دوران کیلے 2.70 فیصد اور لہسن 0.60 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹوٹا چاول0.47 فیصد مہنگا ہوا۔

مزیدخبریں