دھی رانی پروگرام: ملتان میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

Jan 24, 2025 | 05:57 PM

ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی ملتان میں تقریب ہوئی، تقریب میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مواصلات، قانون و پارلیمانی امور ملک صہیب احمد تھے، تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف دھی رانی سلامی کارڈز بھی دیئے گئے، سلامی کارڈ کے ذریعے نوبیاہتا جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو ڈبل بیڈ ، میٹرس، شیشہ، ڈنر سیٹ، کھانا پکانے کا سامان، پنکھا اور دیگر سامان کے تحائف بھی دیئے گئے، تقریب میں دعائے خیر بھی کرائی گئی، تقریب میں ایک مسیحی جوڑے نے بھی شرکت کی۔
صوبائی وزیر مواصلات، قانون و پارلیمانی امور ملک صہیب احمد نے کہا کہ مریم نواز شریف کا وژن عوام کی خدمت کرنا ہے، پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذبہ کا عکاس ہے۔
ملک صہیب احمد نے کہا کہ خون کے رشتوں سے احساس کے رشتے بڑے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے احساس کا رشتہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر کام میرٹ پر کر رہی ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے یہ کام کر رہی ہیں، اس کا اجر اللہ دے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپ سب کو سلام اور مبارک باد دی ہے۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک
 تاریخی اقدام ہے، اس پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کی بیٹیوں کے لئے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنی بیٹیوں کا شرعی فریضہ پورا کر رہے ہیں، ان بیٹیوں کے ساتھ ماں کی طرح کھڑی ہیں، تقریب میں دولہا دلہن اور تقریب کے شرکاءکے لئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر خوبصورت سرائیکی جھومر بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں