ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر اس وقت سرخیوں میں آ گئی جب انہیں اداکار اور ماڈل ارجن پرتاپ بجوا کے ساتھ کیدارناتھ میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں اس وقت تیز ہو گئیں جب مداحوں نے راجستھان کے الگ الگ پوسٹس کو جوڑا اور ان کے رومانوی ٹرپ کا اندازہ لگایا۔ارجن پرتاپ بجوا نے اب ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق اداکار اور ماڈل نے ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ایک انٹرویو میں بجوا نے واضح کیا کہ وہ ایسی باتوں کو اپنے پیشہ ورانہ کریئر پر اثرانداز نہیں ہونے دیتے۔ انہوں نے کہا "لوگ جو چاہیں لکھیں، یہ ان کا کام ہے۔ وہ اپنا کام کر رہے ہیں۔ میں اپنے آپ پر اور اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں، اور یہ مجھے پریشان نہیں کرتا۔"
سارہ اور ارجن کو سب سے پہلے اکتوبر 2024 میں ہندوؤں کے مذہبی مقام کیدارناتھ میں ایک ساتھ دعائیں مانگتے دیکھا گیا۔ کیدار ناتھ سارہ کے دل کے قریب ایک مذہبی مقام ہے۔ اس کے بعد دسمبر میں ان کی سوشل میڈیا پوسٹس آئیں، جنہیں مداحوں نے جوڑا اور قیاس کیا کہ دونوں راجستھان میں چھٹیاں منا رہے تھے۔