سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق اسلام پور میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل حمید نے آپسی ناچاکی پر اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔