شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی گئی

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا ...
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا اور  22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔ 

عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکشن9 کےتحت 5، 5 سال قید  اور  50لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن10 کے تحت 10، 10 سال قید  اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -