بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو  بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ، بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو  بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ...
بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو  بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ، بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا کے بعد اب کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو  بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ''ای ایس پی این انڈیا،، کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی میں اٹلی، نیپال ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تازہ ترین صورتحال پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ 

مزید :

کھیل -