گلبرگ کے ہوٹل میں آگ پر قابو پا لیا گیا، 2 افراد جاں بحق,سرچ آپریشن مکمل

گلبرگ کے ہوٹل میں آگ پر قابو پا لیا گیا، 2 افراد جاں بحق,سرچ آپریشن مکمل
گلبرگ کے ہوٹل میں آگ پر قابو پا لیا گیا، 2 افراد جاں بحق,سرچ آپریشن مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ میں واقع ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس کی زد میں آکر 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق آگ بیسمنٹ ون میں بوائلر پھٹنے کے باعث لگی، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کو مکمل طور پر کلئیر کر دیا گیا ہے اور تینوں بیسمنٹ میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 27 فائر گاڑیوں اور 72 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ڈی جی ریسکیو کے مطابق گیس اور دھواں بھر جانے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بیسمنٹ میں پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں محفوظ رہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

مزید :

قومی -