سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل
سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق پیرگوٹھ کے قریب علاقے کیٹی زمان شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون، مسمات اللہ ورائی کو قتل کیا، جبکہ دوسرے واقعے میں کوٹ میرمحمد کے علاقے میں غلام حسین تیغانی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

دونوں مقتولین کی لاشیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔