پیپلز پارٹی کے مخالفین اکٹھے ہوجائیں ورنہ پھر زرداری حکومت بنے گی :سعد رفیق کی پکار

پیپلز پارٹی کے مخالفین اکٹھے ہوجائیں ورنہ پھر زرداری حکومت بنے گی :سعد رفیق ...
پیپلز پارٹی کے مخالفین اکٹھے ہوجائیں ورنہ پھر زرداری حکومت بنے گی :سعد رفیق کی پکار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر تیسر ی قوت کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کے ووٹ تقسیم کر نے کی کوشش کی گئی تو زرداری صا حب اگلے پا نچ سالوں کیلئے دوبا رہ حکو مت کریں گے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آ پس کی با ت“ میں گفتگو کر تے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ ملتان کا حلقہ 151کے نتائج کے بعد ووٹر ز کو یہ با ت معلوم ہو جا نا چا ہئے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ووٹ تقسیم کر نے کی کو شش کی گئی تو پاکستان پیپلز پا رٹی کی حکومت آ ئندہ پا نچ سالوں کیلئے دوبا رہ حکومت میں آ سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں ھکومت مخالف امیدوار کو ن لیگ اور تحریک انصاف کی سپورٹ حاصل تھی پھر بھی پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت گیا ۔ اگرچہ لیڈ بہت کم تھی لیکن اس سے ایک بات واضح ہو گئی کہ ووٹ تقسیم ہونے کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا اور یہ بات ووٹرز کو بھی سمجھنی چاہئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگرچہ پیپلز پارٹی ہماری سیاسی حریف ہے اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کمزور ہو گئی ہے ان کا خیال کلی طور پر درست نہیں وہ ایک مضبوط سیاسی قوت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

قومی -