محافظ محفوظ نہ عوام ،کراچی میں مزید 10افراد موت کاشکار بن گئے

محافظ محفوظ نہ عوام ،کراچی میں مزید 10افراد موت کاشکار بن گئے
محافظ محفوظ نہ عوام ،کراچی میں مزید 10افراد موت کاشکار بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹا رگٹ کلنگ اور فائرنگ کے مختلف وا قعات میں سیاسی کا رکن اوردوپولیس اہلکاروں سمیت10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پو لیس کے مطابق لائٹ ہاو¿س کے قریب ڈولی کھاتہ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن وحید جاں بحق ہو گیا۔ دھوبی گھاٹ کے قریب اے وی سی سی کے اہلکار فیصل کے لاش برآمد ہوئی۔ اورنگی ٹاو¿ن تھانے کے سامنے فائرنگ سے انسپکٹر فضل محمود جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ اتحاد میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ اورنگی ٹا ﺅن گلشن بہا ر میں نامعلوم مو ٹر سا ئیکل افراد کی فا ئرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔رنچھوڑ لائن میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا۔ سائٹ سے اکرم خان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ لیاری میں کلاکوٹ کے علاقے جمن شاہ مزار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاسم جاں بحق ہوگیا۔ گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کٹی پہاڑی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد مکینوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر لے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ رضویہ پولیس نے 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزم فرقان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

مزید :

کراچی -