دشمن مارنے کیلئے دنیا اکٹھی کرنے کا وعدہ پورا کیا: اوباما
پوٹس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ میں نے امریکیوں کے دشمنوں کو مارنے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر پوری طرح عمل کیا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں باراک اوباما کا کہنا ہے کہ دشمنوں کو مارنے کیلئے پوری دنیا کی قیادت کو اکٹھا کرنے کا جو عزم کیا تھا اس پر بھی عمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے امریکی فورسز کے حوصلے ، قوت اور صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ اسامہ بن لادن اب امریکہ کیلئے خطرہ نہیں رہا جبکہ القاعدہ بھی شکست کے قریب ہے۔کیو نکہ ہم نے انتہا ئی تربیت یا فتہ بہترین قیادت وا لی اور جدید ہتھیاروں سے لیس اعلیٰ صلاحیت والی فو ج تیا رکی ہے جس کے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے میں اسکو آ گے بڑھا رہا ہوں ۔ نائن الیون سانحہ کے بعد ہم نے متاثرین اور امریکیوں اور فوجیوں کے خاندان کے بچوں کی تعلیم کو ترجیحات میں شامل کیا اور اس پر خصوصی توجہ دی۔ امریکیوں فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے اوباما کاکہنا تھا کہ جس طرح وہ امریکہ کو محفوظ کر رہے ہیں اس سے ہم اپنا ملک اگلی نسل کو مضبوط، محفوظ اور پوری دنیا میں لائق احترام بنا رہے ہیں۔