پاسپورٹ سیکنڈل کامقدمہ درج ،ملزم کو24گھنٹے میں گرفتار کرنے کاحکم

پاسپورٹ سیکنڈل کامقدمہ درج ،ملزم کو24گھنٹے میں گرفتار کرنے کاحکم
پاسپورٹ سیکنڈل کامقدمہ درج ،ملزم کو24گھنٹے میں گرفتار کرنے کاحکم

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)مبینہ پاسپورٹ سکینڈل کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیاگیا ہے۔مشیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔وا ضح رہے کہ جعلی پاسپورٹ سکینڈل کے انکشاف پر جی ایم نادرا لاہور سمیت 12 نادرا ملازمین کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جبکہ معطل ہونے والے تمام ملازمین کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ۔

مزید :

اسلام آباد -