بی ایل اے دہشتگردی میں ملوث ہے، سپریم کورٹ نے بلایا تو ثبوت پیش کرونگا :رحمن ملک

بی ایل اے دہشتگردی میں ملوث ہے، سپریم کورٹ نے بلایا تو ثبوت پیش کرونگا :رحمن ...

  

کراچی (این این آئی)مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بی ایل اے ملک بھر میں دہشتگردی میں ملوث ہے ¾ سپریم کورٹ کی جانب سے بلانے پر تمام ثبوت منظر عام پر لے آﺅنگا ¾ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ امپورٹڈ ہے،اور بی ایل اے پچھلے دس سال سے زیادہ متحرک ہوئی ہے ¾ بلوچستان میں بی ایل اے ملک کے خلاف کام نہ کرنے والوں کو قتل کرکے الزام ایجنسیوں پرلگارہی ہے ¾پرچی مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے لئے کراچی پولیس کو دوہیلی کاپٹر دے رہے ہیں۔کراچی میں کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی انھوں نے کہا کہ بلوچ لیبریشن آرمی کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے،جس کے واضح ثبوت مل چکے ہیںانھوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ انھیں بلایا جائے وہ سارے ثبوت منظر عام پر لے آئیں گے۔رحمان ملک نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ افغانستان سے لوگ آتے ہیں اور دہشت گردی کرتے ہیں اوراس وقت دشمن ہم پر ہر طرف سے وار کررہا ہے، خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں، انھوں نے کہا کہ بلوچ لیبریشن آرمی کے کراچی اور ملک بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں،جبکہ بی ایل اے پاکستان کے خلاف کام نہ کرنے والے اپنے ہی آدمیوں کو بھی ماردیتی ہے بی ایل اے والے پاکستان کے خلاف ہر کام کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ امپورٹڈ ہے،اور بی ایل اے پچھلے دس سال سے زیادہ متحرک ہوئی ہے جبکہ بی ایل اے میں اپائمنٹ کے بھی ڈالر دیئے جاتے ہیں ، اور کام کرنے کا بھی الگ معاوضہ مقرر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -