رحمن ملک بلامقابلہ سینیٹر منتخب، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

رحمن ملک بلامقابلہ سینیٹر منتخب، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(ثناءنیوز ) مشیر داخلہ رحمن ملک بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ۔ رحمن ملک کے خلاف کسی امید وار نے کاغذات داخل نہیں کرائے جبکہ الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ رحمن ملک سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹرز منتخب ہوئے پیر کو الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور رحمن ملک کے کاغذات درست قرار دے دیئے ۔اس موقع پر رحمن ملک ،صوبائی وزراءایاز سومرو ، رضا ہارون، صغیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شہریت دینا ان کا حق ہے وہ اربوں دالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں میں سینیٹ اور قومی اسمبلی ہر جگہ ان کے حق میں آواز اٹھاﺅں گا ۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے ۔رانا ثناءاﷲ کل (ن) لیگ کے رہنماﺅں کو گالیاں دیتے تھے آج پی پی پی قیادت کو دیتے ہیں اور اشارے بتا رہے ہیں کہ وہ مستقبل میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -