سرکاری نشریاتی اداروں پر اپوزیشن کو زیادہ کوریج دی جائے :راجہ پرویز اشرف کی وزارت اطلاعات کو ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری نشریاتی اداروں پر اپوزیشن کو زیادہ کوریج دی جائے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کووزارت اطلاعات و نشریات اور ماتحت اداروں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ میڈیا یونیورسٹی کا قیام جلد یقینی بنایا جائے جبکہ پیمرا کو حکم دیا ہے کہ غیر اخلاقی اورغیرقانونی مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔