یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان

  

اسلام آباد(ثناءنیوز ) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی 4 روپے فی کلو اضافہ ہو سکتا ہے ۔گلف مارکیٹ میں گزشتہ 8 روز کے دوران خان تیل سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے خام تیل ساڑھے 4 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ 96 ڈالر سے بڑھ کر 1.5 فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو متاثر کرے گا۔ یوں یکم اگست سے پٹرول5 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہائی آکٹین 7 روپے مٹی کا تیل 4 روپے 85 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 78پیسے لیٹر اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے پٹرول مہنگا ہونے کی صورت میں سی این جی کی قیمت میں بھی 4 روپے فی کلو اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -