نیب نے ارسلان افتخار کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو25جولائی کو طلب کرلیا

نیب نے ارسلان افتخار کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو25جولائی کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد (ثناءنیوز )قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ارسلان افتخار کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ، ڈاکٹر فقیر حسین کو طلب کرلیا ہے جبکہ ڈاکٹر ارسلان افتخار کی طرف سے نیب کو بیان قلم بند نہیں کرایا جاسکا واضح رہے کہ نیب نے ملک ریاض کی طرف سے عائد کردہ الزامات کے کیس میں ڈاکٹر ارسلان ، سلمان احمد اور احمد خلیل کو طلب کررکھا تھا ، اس کیس میں برطانیہ میں موجود سلمان احمد نے نیب کو بتایاہے کہ پاکستان میں انکی جان کو خطرہ ہے، وہ تحقیقاتی ٹیم کو لندن میں بیان ریکارڈ کراسکتے ہیں ، نیب کو دی گئی اطلاع کے مطابق احمد خلیل بھی جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ادھر ارسلان افتخار نے سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ انہیں نیب میں طلبی کا نوٹس ابھی تک نہیں ملا، وہ تو اس نوٹس کے انتظار میں ہیں، انہوں نے کہاکہ انہیں نیب کی مشترکہ ٹیم پر اعتماد نہیں اور وہ اسکا اسی ٹیم کو جاکر بتانا چاہتے ہیں، نیب ترجمان نے بتایاہے کہ مشترکہ ٹیم سلمان احمد کا ملک سے باہر بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تیار ہے، اس کیس میں رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو ذاتی حیثیت میں 25 جولائی کو طلب کیا ہے جبکہ ارسلان افتخار کو 26 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -