نیٹو سپلائی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت مکمل کرلی، امریکی سفارتخانہ

نیٹو سپلائی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت مکمل کرلی، امریکی سفارتخانہ

  

اسلام آباد (ثناءنیوز ) امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت تقریباً مکمل کر لی گئی ہے جس پر دونوں ممالک جلد اس پر دستخط کر دیں گے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت تقریباً تیار ہو گئی ہے اور جلد اس پر دستخط کر دیئے جائیں گے دونوں ممالک نے پاکستانی پارلیمنٹ کی قرار داد کی روشنی میں مفاہمتی یاداشت کو لکھا ہے جبکہ یاداشت میں نیٹو سپلائی کے حوالے سے فوائد و ضوابط لکھے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کیمرون منٹر اپنی مدت مکمل کر کے واپس جا رہے ہیں جبکہ نئے سفیر سینٹ کی منظوری کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -