خطے میں امن کیلئے پاکستان اوربھارت میں برابری کی بنیاد پر تعلقات ضروری ہیں :نواز شریف

خطے میں امن کیلئے پاکستان اوربھارت میں برابری کی بنیاد پر تعلقات ضروری ہیں ...

  

مری (ثناءنیوز )مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اچھے دوستانہ اور ہم آہنگی کے تعلقات کو یقینی بنا کر اپنے ملکوں کے عوام کی ترقی اور بہتری کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے دونوں ممالک کے مابین برابری کی بنیاد پر تعلقات کا فروغ ضروری ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز کے انعقاد کیلئے پیش رفت خوش آئند قدم ہے۔بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال سے مری میں ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ممالک کے مابین برابری کی بنیاد پر تعلقات کا فروغ ضروری ہے۔اس موقع پر شرت سبھر وا ل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات سے خطے میں عوام کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔ملاقات میں پاکستان ور بھارت کے مابین دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -