جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

  

اسلام آباد(این این آئی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات میری آخری خواہش ہے ¾ملک میں انتخابات کرانا حکومت کا اختیار ہے ¾آئین کا پابند ہوں ¾ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کریں گے۔حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ طور پر نامزد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے فخرالدین جی ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا۔ فخر الدین جی ابراہیم پاکستان کے23جبکہ پہلے متفقہ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، سینئر وکلا اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فخرالدین جی ابراہیم نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ دنوں جلد انتخابات کی بات ذاتی حیثیت میں کی تھی اب وہ آئین کا پابند ہیں، ملک میں انتخابات کرانا حکومت کا اختیار ہے، انہوں نے کہاکہ انکے پیشرو کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے اور انہیں اپنے پیشرو کی بات پر مکمل بھروسہ اور اعتبار ہے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ انکا آفس، سپریم کورٹ کے احکامات کا پابند ہے وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -