حکومت رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی عوام سے کئے وعدوں س ے پھر گئی :عمران خان

حکومت رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی عوام سے کئے وعدوں س ے پھر گئی :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر رمضان کے بابرکت مہینے میںعوام سے کئے گئے وعدوں سے پھِرگئی ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں لوڈ شیڈنگ اور اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا مگر حکومت اس میں کلّی طور پرناکام رہی ۔لوڈ شیڈنگ اور ضروری اشیاءصرف کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے مسائل مزید بڑھ گئے اور بجلی، سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں ماہ میں ہی اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کا سبب کرپشن ، بدترین گورننس اورخراب منصوبہ بندی ہے جوعوام کو ان حکمرانوں کی نااہلی کے نتیجے میں ان سب کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور سینٹرل میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے بیان میںعمران خان نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ خود پیدا کردہ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت فرنس آئل کی جگہ کوئلے کا استعمال کرتی توسرکلر ڈیبٹ کم کیا جاسکتاتھا مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کھرب روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی ، بجلی کے نرخوں کو دگنا کر دیا گیا اور تاہم بجلی کے بحران کا کوئی حل نہیں نکالا جا سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حققیت میں توانائی بحران کی ایک وجہ کرپشن بھی ہے کہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے حل کےلئے پیش کئے گئے کسی بھی منصوبے کی تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کا بھی ایک ہی مقصد ہے کہ مسئلے کو حل نہ کیا جائے بلکہ ذاتی مفادکےلئے کاروباری مواقع تلاش کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو 18ویں ترمیم کے بعد بجلی پیدا کرنے کا اختیار ہے مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔اگر اسی طرح اس بجلی بحران کاکوئی فوری حل نہ نکلا تو حکمران اشرافیہ کو عوام کے غیض و غضب سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

مزید :

صفحہ اول -