شمالی وزیرستان کے علاقہ شوالی میں امریکی ڈورن حملہ‘11افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقہ شوالی میں امریکی ڈورن حملہ‘11افراد جاں بحق

  

میران شاہ (ثناءنیوز ) شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقہ شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 11 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شوال میں ڈورن حملے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائل سے ایک گھر کونشا نہ بنایاگیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حملہ پیر کو میران شاہ سے تقریبا پچاس کلو میٹر دور شوال کے علاقے میں ہوا۔جاسوس طیارے نے ایک کمپاﺅنڈ پر دو میزائل داغے جس سے کمپانڈ مکمل طور پر تباہہوگیا۔انتظامیہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ نشانے بننے والا مکان تحریکِ طالبان پاکستان کا مرکز تھا۔

مزید :

صفحہ اول -