اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آ ج منگل کو ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کو مالی امداد کی فراہمی اور واپڈا کے پانی منصوبوں کےلئے فنڈز کی منظوری دےنے کاجائزہ لیاجائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم پر سرچارج کی وصولی کی بھی منظوری دئےے جانے کاامکان ہے۔ پانی کے منصوبوں کےلئے فنڈز کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بھجوائی گئی سمری کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -