ایمنسٹی رپورٹ کے بعد اقوام متحدہ کی برما کی صورتحال پر خاموشی جرم ہے، فضل الرحمن

ایمنسٹی رپورٹ کے بعد اقوام متحدہ کی برما کی صورتحال پر خاموشی جرم ہے، فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مر کزی امیر و قومی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایمنٹی انٹر نیشنل رپورٹ کے بعد بھی اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بر ما میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی ایک سنگین جرم ہے ‘گزشتہ دنوں مسلمانوں کو قتل عام کے ساتھ ساتھ مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا ہے لیکن امن کے نام نہاد عالمی برادری کو انسانی حقوق تلف ہوتے ہوئے نظر نہیں آئے اور نہ ہی پا نی کی طرح بہتا ہو ا خون نظر آیا کیوں کہ یو این او اور عالمی اداروں کی آنکھوں پر تعصب اور مسلم دشمنی کی پٹیاں بنڈہی ہوئی ہے ۔میڈیا سیل کے مطابق اخبار ی نمائندوں سے گفتگو کرتے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ برما میں جس طرح مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے یہ کھلی دہشت گر دی ہے ‘عالم اسلام کی ذمے داری ہے مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے فوری اقدامات کرے اور او آئی کا ہنگامی اجلا س بلا کر قتل عام کو رکوانے کے لیے عالم اسلام عملی اقدا مات کرے اور حالت یہاں تک جا پہنچی کے سحری اور افطاری کے ساتھ ساتھ تراویح میں بھی قوم کو لو ڈ شیڈنگ کا سامنا کر نا پڑھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کہاں گے حکومت کے دعوے ؟

مزید :

صفحہ آخر -