ریلوے کا بند کی گئی 6 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

ریلوے کا بند کی گئی 6 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

  

 لاہور(آن لائن ) ریلوے نے بند کی گئیں مزید 6 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا. ڈی ایس ریلوے لاہورجاوید انور کے مطابق بند کی جانے والی 4 ٹرینیں پہلے ہی بحال کی جا چکی ہیں. انہوں نے کہا کہ بحال ہونے والی ٹرینوں میں لاہور فیصل آباد،جڑانوالہ اور شور کوٹ ٹرینیں شامل ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ڈویڑن کی بند کی گئی مزید 10 ٹرینوں کو آئندہ چند روز میں بحال کر دیا جائے گا. واضح رہے کہ پنجاب کی حدود میں لوڈ شیڈنگ مظاہرے کے دوران ٹرین کوجلانے پر ٹرینیں بند کی گئیں تھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -