60 فیصد پاکستانی رمضان کے روزے پابندی سے رکھتے ہیں، سروے رپورٹ

60 فیصد پاکستانی رمضان کے روزے پابندی سے رکھتے ہیں، سروے رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 60فیصد پاکستانیوں کے مطابق وہ رمضان کے روزے بہت پابندی سے رکھتے ہیں 33فیصد افراد تھوڑی بہت جبکہ 4فیصد افراد روزے رکھنے کی پابندی بالکل نہیں کرتے بقایا تین فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طورپر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے کی کتنی پابندی کرتے ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں 60فیصد جوابدہندگان نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پابندی سے رمضان کے روزے رکھتے ہیں 33فیصد افراد کے مطابق وہ تھوڑے بہت جبکہ 4فیصد افراد روزے رکھنے کی بالکل پابندی نہیں کرتے ۔

مزید :

صفحہ آخر -