قصور بارڈر سے ڈرگ سمگلر گرفتار، 51 کلو ہیروئن برآمد
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان رینجرز قصور کی ایک ٹیم نے قصور بارڈر سے ڈرگ سمگلر اللہ دتہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 51 کلو ہیروین بر آمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ستلج رینجرز قصور کو اطلاع ملی کہ بدنام منشیات سمگلر اللہ دتہ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروین بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر رینجرز کی ایک ٹیم نے قصور بارڈر کے قریب سمگلر اللہ دتہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 51 کلو ہیروین بر آمد کر لی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گزشتہ تیس سال کے دوران پکڑی جانے والی ہیروین کی یہ سب سے بڑی مقدار ہے ۔