سزائے موت کے قیدیوں کا کیا کریں، پنجاب حکومت کا صدرمملکت سے سوال

سزائے موت کے قیدیوں کا کیا کریں، پنجاب حکومت کا صدرمملکت سے سوال

  

لاہور (ماینٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سزا ئے موت کے قید یوں کی سزا پر عمل درآمد نہ ہونے سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں اور سزائے موت کے قید ی جیلوں میں طبی موت مرنے لگے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے وزارت داخلہ کو اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں 2008ءکے بعد سزائے موت کے کسی قیدی کو پھانسی نہیں دی گئی جبکہ جیلوں میں چھ ہزار سے زائدسزائے موت کے قیدی موجود ہیں ۔ متن کے مطابق یہ قیدی جیلوں میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کررہے ہیں اور پنجاب میں تین جلاد ہیں جو گھر بیٹھے تنخواہ لیے جارہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -