اراضی قبضہ کیس‘ملک ریاض سمیت 7 ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

اراضی قبضہ کیس‘ملک ریاض سمیت 7 ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

  

راولپنڈی (ثنا نیوز ) راولپنڈی کی انسداد بد عنوانی کی عدالت نے اراضی قبضہ کیس میں بحریہ ٹاﺅن کے سابق سربراہ ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے علی ریاض سمیت سات ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ راولپنڈی کی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے 1400 کنال اراضی کے سکینڈل کی سماعت کی۔ عدالت نے ملک ریاض اور علی ریاض سمیت سات ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد ملک یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور اگلی سماعت پر شوکاز کا جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

صفحہ آخر -