برطانیہ میں مالیاتی سکینڈلز، انڈسٹری مسائل میں گھر گئی

برطانیہ میں مالیاتی سکینڈلز، انڈسٹری مسائل میں گھر گئی

  

لندن (بیورورپورٹ) یورپ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے ایچ ایس بی سی میں ابھرنے والے مالیاتی سکینڈل اور برطانیہ کے بارکلیز بنک میں قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کے اقدامات نے برطانیہ کے شعبہ مالیات کے تحفظات میںاضافہ کردیا ہے جس کے باعث شعبہ صنعت کو اپنی تنظیم نو جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایچ ایس بی سی بنک کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی اراکین پارلیمنٹ نے اس پر الزام لگایا کہ وہ اپنی منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کے نفاذ میں ناکام ہوچکا ہے جس کا فائدہ ایران، دہشت گرد اور منشیات کے ڈیلر اٹھا رہے تھے جس کے بعد بنک کے شعبہ عملدرآمد کے سربراہ ڈیوڈ بگلے کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہونا پڑا حکام ایچ ایس بی سی، کریڈٹ ایگریکول، ڈوچے بنک اور سوسائٹ جنرل سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کے حوالے بارکلے بنک کو کروڑوں ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

مزید :

صفحہ آخر -