چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بلاڈکیت گینگ کے 7 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بلاڈکیت گینگ کے 7 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی / سی سی پی او محمد اسلم ترین کی ہدایت پرسی آئی اے پولیس ماڈل ٹاﺅن ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری ،سرقہ عام اور رابری کی واردا توں میں ملوث محمد احمد عرف بلا ڈ کیت گینگ کے 7ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کےا ان سے 92ہزار روپے نقد، دوموٹر سائیکل اورچار موبائل فونز برآمد کیے۔سی سی پی او نے لاہور میں رابری ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور مسروقہ مال کی برآمدگی کےلئے ڈی آئی جی اِنوسٹی گیشن شفیق گجر کو موثر اقدامات کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی اِنوسٹی گیشن نے ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن ملک داﺅد , سب انسپکٹر علی سبحانی، ائے ایس آئیزمحمد جعفر,محمد حسین ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد بلا ڈکیت گینگ کے7 ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -