شہرمیں لاکھوں کے ڈاکے‘چوریاں بڑھتی وارداتوں کیخلاف شادباغ کے رہائشیوں کا احتجاج

شہرمیں لاکھوں کے ڈاکے‘چوریاں بڑھتی وارداتوں کیخلاف شادباغ کے رہائشیوں کا ...

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، طلائی زےورات،موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔جبکہ شادباغ کے علاقہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شادباغ کے علاقہ میں قائد اعظم ویلفیئر کے عہدہ داروں اور درجنوں شہریوں نے رنگ روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں چور ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں مگر پولیس کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انھیں یقین دہانی کرائی کہ جلد وارداتوں پر قابو پالیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے خرم شفیق کے گھر سے 15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،موبائل فونز اوردیگر سامان، پولیس کے مطابق واردات میں سابق ملازمہ ملوث ہےبرکی میں ڈاکوﺅں نے ریاض احمد کے گھر میںاسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر12لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،مغل پورہ میں ڈاکوﺅں نے صغیر احمد کے گھر سے10لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، شیراکوٹ میں ڈاکوﺅں نے عاطف گل کے گھر سے 9 لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے رمیز کے گھر سے 8 لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،وحدت کالونی میں ڈاکوﺅں نے امتیاز کے گھر سے6لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے منیر کے گھر سے5لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،غازی آباد میںڈ اکوﺅں نے ظفر سلیم کے گھر سے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ا،موبائل فون اور دیگر سامان،لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے غفار کے گھر سے4لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے ناصر کے گھر سے3لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے کراچی جیولر ز سے اسلحہ کی نوک پر 7لاکھ مالےت کے طلائی زیورات اور دیگر سامانِجوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اشرف علی اور اسکی فیملی سے اسلحہ کی نوک پر4 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور 5موبائل فونز ،،گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر فیصل اور اسکی فیملی سے2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے نثار اور اسکی فیملی سے 2لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے واجد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،شادمان میں ڈاکوﺅں نے حسیب اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان،اچھرہ میں ڈاکوﺅں نے فرحان اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان، ملت پارک میں ڈاکوﺅں نے الطاف اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے طلائی زےورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیاجنوبی چھاﺅنی کے علاقہ کیولری گراﺅنڈ میں خاتون حنا کے گھر سے ہزاروں کی نقدی اور ایل سی ڈی چوری ہوگئی۔نولکھا میں اظہر، قلعہ گجر سنگھ میں نواز، پرانی انارکلی میں اکرم، مسلم ٹاﺅن میں جاوید کی موٹر سائیکلیں جبکہ غالب مارکیٹ میں نعمان، گجر پورہ میں افضال، ڈیفنس اے میں عمران کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -