کربلا گامے شاہ کا گیٹ شہید نہیں ہونے دیں گے:وقار الحسین نقوی

کربلا گامے شاہ کا گیٹ شہید نہیں ہونے دیں گے:وقار الحسین نقوی

  

لاہور(پ ر) کنونئیر شیعہ شہریان پاکستان سید وقار الحسن نقوی ‘ مولانا سید مظہر حسین نقوی مولانا وقار حیدر فائزی‘ مولانا ناصر مہدی‘ مولانا صبیح حیدر شیرازی اور سید ظہیر حیدر زیدی نے ہنگامی اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شیعان حیدر کردار حکومت کو کربلا گامے شاہ کا گیٹ مسمار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مغل بادشاہوں کی زبان سے نکلے ہوئے لفظ قانون بن رہے ہیں۔ لوگوں کی جائیدادوں‘ اولیاءکے مزاروں اور مساجد کو شہید کیا جارہا ہے لیکن ملت جعفریہ کربلا گامے شاہ کی بے حرمتی نہیں ہونے دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -