ایکس ایم سی ایل کیڈرکا ڈی ای او فوری تعینات کیا جائے‘سیکرٹری تعلیم

ایکس ایم سی ایل کیڈرکا ڈی ای او فوری تعینات کیا جائے‘سیکرٹری تعلیم

  

لاہور (سٹی رپورٹر) روزنامہ پاکستان میں خبروں کی ا شاعت کے بعد ایکس ایم سی ایل کیڈر کے سینکڑوں اساتذہ کی سنی گئی۔ سیکرٹری تعلیم سکولز محمد اسلم کمبوہ نے خبروں پر کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کو ہدایت کی کہ ایکس ایم سی ایل کیڈر کے سینئر ترین ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر ڈی ای او تعینات کیا جائے جبکہ سابق بلدیہ عظمیٰ کے اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ بھی فوری طور پر ای ڈی او کے دفتر میں آویزاں کردی گئی ہے اور ٹیچرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اگر کوئی اعتراض ہے تو تین روز میں ای ڈی او کو تحریری طور پر مطلع کریں۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے ”پاکستان“ کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او کو تحریری احکامات دیئے کہ ایکس ایم سی ایل کیڈر کے اساتذہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا یا انتقامی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور ان کی ترقی و تعیناتی کا معاملہ سو فیصد میرٹ پر کیا جائے۔سیکرٹری تعلیم نے ہدایت کی کہ ساقبہ بلدیہ عظمیٰ لاہور کے اساتذہ کے پروموشن کیس کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ 574 اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل فوری شروع کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں روزنامہ پاکستان نے کارپوریشن اساتذہ کے مسائل کے سلسلہ میں خبریں شائع کی تھیں۔ بلدیہ عظمیٰ کی اساتذہ تنظیموں نے روزنامہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ ہمارے مسائل حل کرانے میں پاکستان اخبار نے اہم کردار ادا کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ صحیح بنیادوں پر ہمارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -