ڈکیتی ‘قتل‘اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث32اشتہاری گرفتار
لاہور(خبرنگار) سول لائن انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان ‘ ڈکیتی‘ قتل اور ڈکیتی کی سنگین واردتوں میں ملوث 32 ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن رانا محمد عظیم نے پاکستان کو بتایا کہ قتل‘ ڈکیتی اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاﺅن کو مید تیز کر دیا گیا ہے اورقتل ‘ ڈکیتی قتل سمیت ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں 32 ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن نے ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅن کرکے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 12 ٹاپ ٹین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایس پی سول لائن آ پریشن عثمان اکرم گوندل کی نگرانی میں سول لائن آپریشن پولیس نے 20 ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد عظیم نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالے خطرناک ملزمان قتل‘ ڈکیتی قتل او ر ڈکیتی سمیت اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث اور اشتہاری تھے اور گرفتار ملزمان کا ٹاپ ٹین کی فہرست میں شمار تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد سول لائن ڈویژن میں ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم یک کمی آئی ہے جس پر سی سی پی او لاہور محمد اسلم خان ترین اور آئی جی پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے سول لائن ڈویژن انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔