موٹروے پولیس کے ماہ رمضان میں حادثات سے بچاﺅ کیلئے خصوصی انتظامات

موٹروے پولیس کے ماہ رمضان میں حادثات سے بچاﺅ کیلئے خصوصی انتظامات

  

لا ہو ر ( کر ا ئم ر پو ر ٹر) موٹروے پولےس سنٹرل زون نے رمضان البارک کے د نو ں مےں روڈ یو زرز کو محفوظ سفر مہیا کرنے اور حادثات سے بچاﺅ کے لیے سپیشل انتظامات کیے ہیں ۔ سحری اور خاص طور پر افطاری کے وقت تیز ر فتا ر ی کے خطر نا ک ر حجا ن کو کم کر نے کے لےے خصو صی سپےڈ چےکنگ کےمر ے لگائے گئے ہےں تا کہ ر و ڈ ےو ز ر ز کو محفو ظ سفر فر ا ہم کےا جا سکے ان خےالات کا اظہار زونل کمانڈر ڈی آئی جی رائے الطاف نے زونل آفس میں ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔ ڈی آئی جی رائے الطاف نے تمام فیلڈ پیٹرولنگ آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوور سپیڈنگ حادثات کی ایک اہم وجہ ہے اسں کا بڑھتا ہو ا رجحان حادثات کا باعث بن سکتا ہے خاص طور پر جیسے جیسے افطار ی کا وقت قریب آتا ہے روڈ یوزرز میں بے چینی فطری بات ہے اور ہر کوئی جلد بازی کرتا ہے جس سے حادثات جنم لیتے ہیں ۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پیٹرولنگ آفیسران ٹریفک کے بلا روک ٹو ک ٹر ےفک کے بہا و کو ےقےنی بنائیں تاکہ روڈ یوزرز کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ا ن کی مشکل حالات میں ہر ممکن اور بروقت مد د کی جائے۔ انہوں نے N-5 سنٹرل پر تمام چیف پیٹرولنگ آفیسران کو کہا کہ وہ ذاتی طور پر اوور سپیڈ چیکنگ کیمروں کی تنصیب کو نگرانی کریں ا و ر ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اپنی تمام تر قوتیں اور وسائل کو بروئے کار لائیں۔۔ زونل کمانڈر نے آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فری فلو آف ٹریفک، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انکو حادثات سے بچانا موٹروے پولیس آفیسران کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ڈی آئی جی رائے الطاف نے اسی سلسلے میں ٹرانسپورٹ ایسوی ایشن کے نمائیند وں ایک وفد سے بھی ملاقات کی اور ٹرا نسپورٹر ز سے کہا کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینے اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کو کم کرنے کے لےے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -