نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین ماہ کی دلہن قتل کر دی
لاہور(کر ا ئم رپورٹر)نولکھا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین ماہ کی دلہن کو قتل کردیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی بتایاگیا ہے کہ شادباغ کی رہائشی 18سالہ طاہرہ جبین کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی طاہر ہ اپنے بھائی نوید عباس کے ساتھ موٹر سائیکل پرنولکھا کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طاہرہ کو قتل کردیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی پولیس کے مطابق مقتولہ کو دیرینہ عداوت پر قتل کیاگیا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔