رینجرز کی کارروائی‘ ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

رینجرز کی کارروائی‘ ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

  

لاہور (پ ر) پاکستان رینجرز (پنجاب) پاکستان کی مشرقی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے۔ رینجرز کے جوان دفاع وطن کے اس فریضہ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل بارڈر پر بطور ایٹی سمگلنگ فورس اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 26 جون2012ءکو انٹرنیشنل ڈرگ ڈے کے موقع پر پنجاب رینجرز نے اے این ایف اور کسٹم کے ساتھ مل کر4-3 ٹن ہیروئن اور 5000 سے زائد بھاری شراب کی بوتلیں نذر آتش اور تباہ کیا گیا۔ پاکستان رینجر نے ایک بار پھر بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گزشتہ چند دنوں سے باوثوق ذرائع اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ ملک دشمن عناصر قصور بارڈر ایریا میں سرگرم عمل ہیں۔ مشکوک ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کرکے 51 کلو گرام ہیروئن کو قبضہ میں لیا گیا اور سمگلر ان کے سرغنہ اللہ دتہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار شدہ سمگلر سے اہم معلومات ملی ہیں جس کی بنا پر مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ گزشتہ تیس سالوں میں یہ ہیروئن کی پکڑی جانیوالی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -