ڈی سی او لاہور سے مانگا منڈی کادورہ کرنیکا مطالبہ

ڈی سی او لاہور سے مانگا منڈی کادورہ کرنیکا مطالبہ

  

مانگا منڈی( نمائندہ خصوصی) ڈی سی او لاہرو ملتان روڈ پر واقع قصبہ مانگا منڈی کادورہ کیوں نہیں کرتے ہیں کیا وجہ ہے محمد اشرف بھٹی ،ممتاز احمد نے کہا کہ اس وقت مانگا منڈی شہر اور اردگرد سندراڈا، شامکھیٹاں، اڈا تالاب سرائے میں بیمار لاغر جانوروں کا گوشت سرعام پانی ملاکر قصاب فروخت کررہے ہیں اور ریٹ بھی زیادہ وصول کر رہے ہیں بڑے جانور کاگوشت پانی ملا 250روپے اور چھوٹے جانور کا پانی ملا گوشت500روپے فروخت کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے رمضان کے ماہ میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے خودرو نوشی کی آشیاءمنافع خور من مانی قیمتیں وصول کررہے غریب عوام افطاری کی اشیاءمہنگائی کی وجہ سے خرید کرنے سے پریشان ہیں فروٹ فروش ریڑھی والے ریٹ سے کئی گناہ زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں مہنگائی اور غیر معیاری چزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج بے بس ہو چکے ہیں مانگا منڈی کی طرف آنا گوارہ ہی نہیں کرتے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پانی ملا کر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -